وزیر اعلیٰ سندھ پولیس میں مداخلت کر رہے ہیں، ایس ایس پی کاعدالت میں الزام، فریقین طلب - Eye News Network

وزیر اعلیٰ سندھ پولیس میں مداخلت کر رہے ہیں، ایس ایس پی کاعدالت میں الزام، فریقین طلب

0

کراچی (ای این این ایس)ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے انکوائری کمیٹی بنانے کا معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے انکوائری کمیٹی کا نوٹیفیکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل کو 12 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔
درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پولیس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرہا ہے۔ خیال رہے کہ 22 فروری کو وزیر اعلیٰ سندھ نے ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان کے خلاف انکوائری کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
ایڈوکیٹ مجتبیٰ سہتو 24 فروری کو آئی جی سندھ نے خط میں کہا انکوائری انکی مشاورت کے بغیر کی جاری ہے۔
وکیل کا موقف تھا کہ قانون کے مطابق پولیس کے انچارج آئی جی سندھ ہیں، وزیر اعلیٰ مداخلت نہیں کرسکتے۔پولیس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی مداخلت غیر قانونی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں آئینی طور پر وزراء اعلیٰ چیف ایگزیکٹو ہیں۔

About Author

Leave A Reply