پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی - Eye News Network

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی

0

اسلام آباد(ای این این ایس) وفاقی حکومت نے یکم مارچ سے پٹرول اور ڈیزل پانچ، پانچ روپے فی لیٹر سستا کر دیا، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی سات، سات روپے کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پانچ روپے کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 111روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پانچ روپے سستا ہونے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 122روپے 26 پیسے ہوگئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 92 روپے 45 پیسے جبکہ کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 7روپے کمی سے نئی قیمت 77 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ اور کی درمیانہ شب رات 12 بجے سے ہو گا۔

About Author

Leave A Reply