طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گومل یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے سربراہ مولانا صلاح الدین گرفتار - Eye News Network

طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گومل یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے سربراہ مولانا صلاح الدین گرفتار

0

ڈی آئی خان (ای این این ایس) طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گومل یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے سربراہ مولانا صلاح الدین گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مولانا صلاح الدین پر متعدد طالبات نے الزام لگایا تھا کہ وہ امتحانی پرچوں میں نمبر بڑھانے کےلیے نجی فارم ہاوس پر بلاتے اور جنسی طور پر ہراساں کرتے تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ ایک عرصہ سے اس کیس کو دبانے کی کوشش کررہی تھی جس کے بعد کچھ متاثرہ طالبات نے ثبوتوں کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواستیں دی تھی۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد ان کی گرفتاری کا فیصلہ ہوا جس پر پیر کے روز عملدرآمد کرلیا گیا۔
یہ بھی اطلاع ہے مولانا صلاح الدین کی گرفتاری کے وقت ایک نجی چینل کی ٹیم بھی موجود تھی چینل کی ٹیم کا موقف تھا کہ انہیں متعدد طالبات اور والدین نے درخواستیں دی تھیں۔
ادھر گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مولانا صلاح الدین کو برطرف کردیا ہے۔

About Author

Leave A Reply