صوبائی نشست ہارنے والے سابق وزیر نے اساتذہ میں آفر آرڈر تقسیم کیے - Eye News Network

صوبائی نشست ہارنے والے سابق وزیر نے اساتذہ میں آفر آرڈر تقسیم کیے

0

نوشہروفیروز (ای این این ایس) آئی بی اے سکھر کے ٹیسٹ میں پاس ہونے والے 172 اساتذ (جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی) میں آفر آرڈر تقسیم کئے گئے۔
اس سلسلے میں ایک تقریب گورنمنٹ کیمپس مدرسہ ہائی اسکول نوشہروفیروز میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خاص سابق صوبائی وزیر قانون، مورو کی صوبائی نشست پر عام انتخابات کرنے والے اور پی پی پی شہید بےنظیر آباد کے صدر ضیاء الحسن لنجار تھے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید ابرار حسین شاہ، رکن صوبائی اسمبلی ممتاز علی چانڈیو، شہناز انصاری، ہیر سوہو، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نور احمد سولنگی اور دیگر افسران موجود تھے۔
اس موقع پر مقررین نے نئے مقرر ہونے والے اساتذہ کو مبارک باد دی اور زور دیا کہ وہ تعلیم کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ نوشہروفیروز کی عوام تعلیم کی بہترسہولیات نہ ہونے کے باوجود تمام اہم کردار اد ا کر رہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر تمام اساتذہ میں آفر آرڈر تقسیم کئے گئے۔
خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں ضیاء لنجار صوبائی نشست پر عارف جتوئی سے ہار گئے تھے۔

About Author

Leave A Reply