مرتضیٰ وہاب سمیت سندھ کے مشیروں کو ہٹائے جانے کا امکان، عدالت نے تفصیلات طلب کر لیے - Eye News Network

مرتضیٰ وہاب سمیت سندھ کے مشیروں کو ہٹائے جانے کا امکان، عدالت نے تفصیلات طلب کر لیے

0

کراچی (ای این این ایس) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیران و معاونین خصوصی کی تقریری کے معاملے پر آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیران اور معاون خصوصی کی تقریری کے خلاف دائر درخواست پر بدھ کے روز سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہوکر جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کے سندھ کے مشیر اور معاون خصوصی منتخب نمائندوں کے اختیارات استعمال کر رہے ہیں، مشیران اور معاونین خصوصی وزراء کا پورٹ فولیو اور مراعات لے رہے ہیں۔
مشیر وزیر اعلیٰ سندھ، مرتضیٰ وہاب وزارت کی مراعات لے رہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کو حکومت سندھ نے بلٹ پروف گاڑی دی ہوئی ہے۔ مشیران اور معاونین خصوصی کی تقرریاں کالعدم قرار دی جائیں۔
خیال رہے کہ مشیر مرتضیٰ وہاب کو عدالت کے حکم پر پہلے عہدے سے ہٹایا گیا تھا، تاہم انہیں دوبارہ مشیر لگایا گیا ہے۔اس سے پہلے مولا بخش چانڈیو کو بھی ہٹایا گیا تھا۔

About Author

Leave A Reply