جلیلہ حیدر ایڈوکیٹ لاہور میں حراست کے بعد آزاد - Eye News Network

جلیلہ حیدر ایڈوکیٹ لاہور میں حراست کے بعد آزاد

0

لاہور(ای این این ایس) ڈیموکریٹک ویمن فرنٹ بلوچستان کی صدر جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کو لاہور ایئر پورٹ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مبینہ طور پر حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ سسکس یونیورسٹی کی کانفرنس میں شرکت کے لئے لاہور ایئر پورٹ پہنچی تھیں۔

بتایا گیاہے کہ جلیلہ حیدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود ہے۔ اس لئے وہ ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتی۔بعد ازاں ایف آئی اے حکام نے انہیں جانے کی اجازت دیدی۔

About Author

Leave A Reply