وانا میں پرانے قبائلی نظام کے تحت سزا - Eye News Network

وانا میں پرانے قبائلی نظام کے تحت سزا

0

وانا(ای این این ایس) جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں قومی جرگہ نے سرکاری ملازم وپشتو شاعر حزب اللہ بہیرمغل خیل کےمکان کی مسماری کے علاوہ 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔
ماورایے عدالت اس فیصلے کے خلاف وانا پریس کلب میں حزب اللہ وزیر، شاہ نور وزیر و دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس میں اعلیٰ حکام،آئی جی ایف،سی، ساوتھ کمانڈنٹ ساوتھ وزیرستان سکاوٹس، ضلعی انتظامیہ، مقامی ایم پی اے اور ایم این اے سے مداخلت کرکے مکان کی غیرقانونی مسماری اور غیرقانونی جرمانہ سے روکا جائے۔
حزب اللہ بہیر نے کہا کہ 2001 میں متنازعہ زمین پر اس وقت کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ وانا نے فیصلہ سنایا تھا کہ یہ زمین متنازعہ نہیں، یہ میری ملکیت ہے، حزب اللہ بہیر نے اس ہنگامی پریس کانفرنس میں آئی جی ایف سی ساؤتھ، کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر کو احمدزئی وزیر کے مشران کی لشکر کشی سے بچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری زمینوں پرآج احمد زئی مشران نے ٹریکٹر چلا کر کھڑی فصلوں کو تلف کردیا، لیکن حکومت نے اسی کا کوئی نوٹس نہیں لیا، یہی اندھیرنگری جاری رہی،تو قانون کی حکمرانی کیسے قائم ہوگی، لہٰذہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے اور پرانے فرسودہ نظام وقوانین کو ہمیشہ کیلئے دفن کیا جائے۔

About Author

Leave A Reply