سانجھی بھاجی نے متحارب فرقوں میں بھائی چارہ پیدا کر دیا - Eye News Network

سانجھی بھاجی نے متحارب فرقوں میں بھائی چارہ پیدا کر دیا

0

ملتان(رپورٹ:تحریم نور) بوسن ٹاؤن کی یونین کونسل جھوک وینس میں دوفرقوں کے درمیان پچھلی کئی دہائیوں سے سخت کشیدگی چلی آرہی تھی لیکن کچھ با اثراہلِ علاقہ اور سماجی تنظیموں کے ایک انوکھے قدم سے وہ کشیدگی چند دنوں میں بھائی چارے میں تبدیل ہوگئی۔

اطلاع کے مطابق جھوک وینس میں دو مسلمان گروہوں  کے درمیان مسلکی بنیادوں پر شدید تناؤ رہنا تھا اور دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کا سماجی بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ دہائیوں پرانی کشیدگی کے باعث علاقے کے پرامن رہائشی بھی ذہنی تناؤ کا شکار رہتے تھے۔ آخر کار علاقے کے کچھ بااثرافراد اور سول سوسائٹی نے ان دونوں گروہوں پرمشترکہ طور پر کام شروع کیا۔ ایک سماجی تنظیم ویمن رائٹس ایسوسیشن کی کا آرڈینیٹر منیرا ممتاز نے بتایا ،”ہماری تنظیم نے علاقے کے کچھ امن پسند اور با اثرافراد سے رابطہ کیا اور اس کے ساتھ دونوں متحارب گروہوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

انسانیت ہی تمام مذاہب کی بنیاد ہے اور بین المسالک ہم آہنگی ہی علاقے میں امن لا سکتے ہے”۔ منیزا نے مزید بتایا کہ  شروع میں دونوں گروہوں کے رویے جارحانہ تھے لیکن مسلسل ملاقاتوں کے دوران ان کے رویوں میں مثبت تبدیلی آئی اس دوران رمضان میں ہم نے سانجھی بھاجی (مشترکہ کھانے) کا اہتمام کیا اور دونوں گروہوں کے اراکین کو دعوت دی کہ وہ آ پنے گھر سے افطری کے لیے ااشیا اشیا خورونوش   لے کر آئیں اور اکھٹے بیٹھ کر افطاری کریں جس کے لیے علاقے کے زمیندار محمد اقبال کے ڈیرے کو چنا گیا۔ دونوں گروہوں کے افراد آئے اور اکھٹے افطاری کی۔

اب وہ لوگ معاشرتی طور اچھا میل جول رکھتے ہیں۔ زمیندار محمد اقبال کا کہنا ہے کہ سانجھی بھاجی جیسے اچھوتے اقدامات معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ حکومت کو بھی ایسے اقدامات ملک بھر میں متعارف کروانے چاہیے تاکہ متشدد انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

About Author

Leave A Reply