وانا کے صحا فیوں کی ڈسٹرکٹ سپورٹس مینیجر کے خلاف ڈی پی او کو شکایت، تحفظ کے احکامات جاری - Eye News Network

وانا کے صحا فیوں کی ڈسٹرکٹ سپورٹس مینیجر کے  خلاف ڈی پی او کو شکایت، تحفظ کے احکامات جاری

0

    وانا(ای این این ایس)ضلع جنوبی وزیرستان کے صحافیوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر تاج محمد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے ڈی پی اوجنوبی وزیرستان عتیق وزیر کے پاس درخواست جمع کرادی ہے۔ڈی پی او نے  وانا پریس کلب کی سیکیورٹی کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کردئے۔

 تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا پریس کلب کے صدر نیک محمد کو ڈسٹرک سپورٹس منیجر تاج محمد نے ڈائریکٹر سپورٹس سے وانا میں شروع ہونیوالے فٹبال ٹورنامنٹ کے حوالے سے معلومات لینے پر گالم گلوچ اور سنگین دھمکیاں دی تھیں،جس پر وانا پریس کلب کے اراکین نے ہنگامی اجلاس طلب کرکے فیصلہ کیاکہ معلومات تک رسائی ہر پاکستانی شہری کا حق ہے،ایک سرکاری اور ذمہ دار ملازم نے تمام قانونی حدود کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرکے وانا پریس کلب کے صدر نیک محمد کو گالم گلوچ اور سنگین دھمکیاں دینے پرقانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا۔

ڈی پی او نے وانا پریس کلب اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کردیے۔

About Author

Leave A Reply