ہزارہ: اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کی تعریف، ناقص کام پر شوکاز نوٹس، ڈی آئی جی نے جائزہ رپورٹ جاری کردی - Eye News Network

ہزارہ: اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کی تعریف، ناقص کام پر شوکاز نوٹس، ڈی آئی جی نے جائزہ رپورٹ جاری کردی

0

ایبٹ آباد(ای این این ایس) ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل نے ہزارہ ریجن کے تھانوں کے ایس ایچ اوز ماہ جولائی اور اگست 2019 کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ہزارہ بھر کے 57 تھانعں میں سب سے بہترین و اعلیٰ کارکردگی ماہ جولائی میں ایس ایچ او تھانہ حطار ضلع ہریپور ایس آئی چن زیب خان اور ایس ایچ او تھانہ پٹن ضلع لوئر کوہستان ایس آئی خلیل الرحمٰن کی رہی، جبکہ ماہ اگست میں ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ضلع ہریپور ایس آئی ساجد فاروق اور ایس ایچ او تھانہ بٹیڑہ ضلع کولئی پالس کوہستان ایس آئی زرین تاج کی رہی۔
دیگر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ماہ جولائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ضلع ایبٹ آباد ایس آئی نواز خان، ایس ایچ او تھانہ بفہ ضلع مانسہرہ ایس آئی دلپزیر خان، ایس ایچ او تھانہ بٹگرام ضلع بٹگرام ایس آئی امجد خان، ایس ایچ او تھانہ کمیلا ضلع اپر کوہستان ایس آئی اورنگزیب، ایس ایچ او پالس ضلع کولئی پالس کوہستان ایس آئی حفیظ الرحمان، ایس ایچ او تھانہ جدباء ضلع تورغر ایس آئی غفار خان شامل ہیں۔
دریں اثناء ماہ اگست میں ایس ایچ او تھانہ حویلیاں ضلع ایبٹ آباد ایس آئی رفیق خان، ایس ایچ او تھانہ شنکیاری ضلع مانسہرہ انسپکٹر عذیر خان، ایس ایچ او تھانہ بٹگرام ضلع بٹگرام ایس آئی امجد خان، ایس ایچ او تھانہ پزنگ ضلع اپر کوہستان انسپکٹر گوہر وکیل، ایس ایچ او تھانہ دوبیر ضلع لوئر کوہستان ایس آئی شکیل خان اور ایس ایچ او تھانہ دربنی ضلع تورغر ایس آئی سناور شاہ شامل ہیں۔
بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کو ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل نے مبارکباد پیش کی اور نقد انعام اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیااور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ کو بھی ان کیلئے انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹ کیلئے سفارشات بھیجی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے مستقبل میں بھی اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے علاقہ میں قانون کی بالادستی کو مزید مستحکم اور مضبوط کریں اور عوام کو انصاف فراہمی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ہزارہ ریجن کے 57 تھانوں میں ناقص اور کمزور کارکردگی ماہ جولائی و اگست میں ایس ایچ او تھانہ ڈونگاگلی ضلع ایبٹ آباد انسپکٹر عارف خان، ایس ایچ او تھانہ بگنوتر ضلع ایبٹ آباد انسپکٹر ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ بکوٹ ضلع ایبٹ آباد ایس آئی گوہر رحمان، ایس ایچ او تھانہ اوگی ضلع مانسہرہ ایس آئی انس خان، ایس ایچ او تھانہ کاروڈ ضلع تورغر ایس آئی بلال خان، ایس ایچ او تھانہ مکھنیال ضلع ہریپور ایس آئی ممتاز خان، ایس ایچ او تھانہ لساں نواب ضلع مانسہرہ ایس آئی انور خان کی رہی۔
ڈی آئی جی ہزارہ کی جانب سے ناقص اور کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او کو شو کاز نوٹس جاری کردیے گئے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ ایس ایچ او زکی کارکردگی کی خصوصی نگرانی کرے تاکہ وہ اپنے کارکردگی کو بہتر بنائیں اور اپنی ماہانہ رپورٹ پیش کریں۔

About Author

Leave A Reply