اسلام آباد (ای این این ایس) پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے وائس چیئرمین و سابق رکن سندھ اسیمبلی اشفاق احمد منگی نے میئر کراچی کی جانب سے پی ایس پی سربراہ سید مصطفٰی کمال کو کراچی کے اختیارات منتقل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مصطفٰی کمال اور کراچی کی عوام کے لیے مجھ سمیت ساری قیادت کی خدمات اس ضمن میں بغیر کسی معاوضہ کےتین ماہ کے لیے حاضر ہیں۔