تبدیلی سرکار کا ایک اور کارنامہ:کالم نگار عرفان صدیقی جیل منتقل، بزرگ شہری کو ہتھکڑی نہ لگانے یا ضمانت دینے والی روایات بھی نظر انداز - Eye News Network

تبدیلی سرکار کا ایک اور کارنامہ:کالم نگار عرفان صدیقی جیل منتقل، بزرگ شہری کو ہتھکڑی نہ لگانے یا ضمانت دینے والی روایات بھی نظر انداز

0

 اسلام آباد(ای این این ایس) سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں معاون خصوصی برائے قومی امور رہنے والے عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق رات گئے  کالم نگار عرفان صدیقی کو  کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے اسلام آباد کے تھانہ رمنا منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی نے گھر کرائے پر دے رکھا تھا، انہوں نے کرایہ داری پر عمل درآمد نہ کیا اور نہ ہی پولیس اسٹیشن میں اس کا اندراج کروایا۔

اس کے علاوہ عرفان صدیقی کے ساتھ جاوید اقبال نامی شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو کرائے کے مکان میں رہائش پزیر تھا۔عرفان صدیقی کو گرفتار کر کے سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے عرفان صدیقی کو مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستانی عدالتوں میں بزرگ شہری کو ترجیحی بنیاد ضمانت دی جاسکتی ہے کیونکہ جو دفعہ لگائی گئی اس کی سزا ایک ماہ تک ہو سکتی ہے لیکن عدالت کی جانب ضمانت نہ دینے نے بھی کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

عرفان صدیقی کے وکیل نے عدالت سے پولیس کی جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر بری کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے عرفان صدیقی کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کے سابق معاون خصوصی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

About Author

Leave A Reply