ہڑپہ: دو خواجہ سرا کو گھر میں قتل کردیا گیا - Eye News Network

ہڑپہ: دو خواجہ سرا کو گھر میں قتل کردیا گیا

0

ہڑپہ(رپورٹ: عابد مہدی)تھانہ ہڑپہ کی حدود کچی آبادی جناح ٹاون ہڑپہ اسٹیشن پردوخواجہ سرائوں کو قتل کردیا گیا۔
خواجہ سراہ اشفاق عرف نادیہ جس کی عمر تقریبا30/32سال، اور سلمان عرف مسکان جس کی عمر تقریبا 25/30سال ہے جو عرصہ دراز سے ہڑپہ میں رہائش پذیر تھے، کو نامعلوم قاتلوں نے سر اور گردن پر وار کر کے قتل کر دیا۔
خواجہ سراؤں کے گھر سے بدبو آنے پر اہل محلہ نے پولیس کو خبر کی پولیس اور اہل محلہ نے جا کر دیکھا تو دونوں کی نعشیں پڑیں ہوئی تھی۔
پولیس تھانہ ہڑپہ نے ضروری شواہد اکھٹے کرکے کاروائی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سراؤں کی نعشوں کے قریب خون سے لکھی گئی تحریر ملی جس پر لکھا تھا “جو بھی خواجہ سرا ایسا کرے گا اس کا یہی انجام ہوگا”۔

About Author

Leave A Reply