ایبٹ آباد(ای این این)تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع گنجان آبادی کا علاقہ کیہال چوروں کی آمجگاہ بن گیا ہے۔
راہزنی، لوٹ مار، موٹر سائیکل چوری اور پالتو مویشی چوری کی متعدد وارداتوں کا پولیس سراغ لگانے میں ناکام ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کہیال اربن میں چوروں نے اپنا راج بنا لیا مختلف مقامات پر سنگین وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
رات گئے گھروں کو واپس جانے والے راہ گیروں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹا جارہا ہے اور متعد گھروں میں چوریوں کی وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔
علاقہ کے عوام کے مطابق گھریلومویشی بھی چوری کئے گئے جن میں بیل اور مرغیاں بھی شامل ہیں گھروں میں چوری کے واقعات میں طلائی زیورات، گھریلو قیمتی اشیاء شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مختلف وارداتوں میں منظم اور بااثر گروہ سرگرم عمل ہے جس کے لئے ڈی آئی جی ہزارہ ڈی پی او ایبٹ آباد ڈی ایس پی وایس ایچ او کینٹ سے فوری موثرکاروائیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔