ججز کو وڈیوز کے ذر یعے مجبور کرکے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا گیا، مریم نے وڈیو جاری کرکے پنڈورا باکس کھول دیا - Eye News Network

ججز کو وڈیوز کے ذر یعے مجبور کرکے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا گیا، مریم نے وڈیو جاری کرکے پنڈورا باکس کھول دیا

0

لاہور(ای این این) پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف نے میڈیا کے ساتھ ایک آڈیو/وڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نواز شریف کو سزا دینے والے جج کو مجبور کرکے فیصلہ لیا گیا۔ وڈیو میں دکھایا گیا کہ مذکورہ جج نواز لیگ کے ایک رہنما کو بتا رہا ہے کہ اسے مجبور کرکے فیصلہ کروایا گیا ہے۔ فیصلہ کہیں اور لکھا گیا اور اس نے بس پڑھ کے سنانا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز شریف، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر رہنما ان کے ساتھ موجود تھے۔

انہوں کہا کہ ججز کو وڈیوز دکھا کر ماضی میں فیصلہ لیے گئے اور ہر دور میں سیاستدانوں کو بدنام کیا جاتا رہا ہے، لیکن  اب ایسا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کو مورسی بن نے نہیں دینگی۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک سلیکٹیڈ، کھلاڑی اور نشہ کرنے والے کو عوام کے اوپر مسلط کرنا ملک کے ساتھ ظلم ہے۔ نواز شریف کو غدار تک قرار دیا گیا اور اسلام کے نام پر فتوے جاری ہوئے اور بعد میں انہیں کو عمران کی حکومت میں جیل بھیج دیا گیا۔

نواز کو مودی کا یار کے طعنہ دیے گئے اور اب یے سلیکٹیڈ اس کو فون کرتا ہے اور وہ جواب نہیں دیتا، یے ہے عزت اس سلیکٹڈ کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نواز شریف کو آزاد نہیں کیا گیا تو وہ مزید وڈیوز اور وہ  بھی ناموں کے ساتھ سامنے لیکر آئیگی۔

About Author

Leave A Reply