پشاور (ای این این)خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے شہری علاقہ ڈانگ بابا ہوتی میں خاتون نے مبینہ طور پر شوہر کو قتل کردیا ہے۔ تھانہ ہوتی پولیس کے مطابق ملزمہ سیما چار بچوں کی ماں ہے اور وہ شوہر کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی۔
گرفتار ملزمہ نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایاہے کہ اس کا خاوند آصف اسے”غلط دھندا ” کرنے پر مجبور کر رہاتھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے پہلے خاوند کو نشہ آور گولیاں کھلائیں اور پھر آگ لگا کردی جلا دیا ، جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاش ناقابل شناخت بن گئی لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے ۔