اراکین اسیمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو عدالت نے جیل بھیج دیا - Eye News Network

اراکین اسیمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو عدالت نے جیل بھیج دیا

0

پشاور(ای این این) شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو بنوں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جن کو عدالت نے پشاور جیل بھیج دیا۔

شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی خڑکمر کے قریب تشدد کے الزام میں گرفتار دونوں اراکین اسمبلی کو منگل کی صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر سی ٹی ڈی نے دونوں اراکین اڈیمبلی کا مزید ریمانڈ دینے کی درخواست کی، تاہم عدالت نے ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے انہیں دوبارہ 9 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا اور آئندہ پیشی تک جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ پیشی پر علی وزیر کو 27 جون جبکہ محسن داوڑ کو 3 جولائی کو الگ الگ مقدمات میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم آج عدالت نے ان کے تمام مقدمات کو یکجا کرکے 9 جولائی کو انہیں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

About Author

Leave A Reply