ڈی جی خان پولیس نے لاکھوں کی مالیت کا لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا - Eye News Network

ڈی جی خان پولیس نے لاکھوں کی مالیت کا لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا

0

ڈیرہ غازی خان(ای این این) ریجنل پولیس آفیسر محمد عمر شیخ کو ڈیرہ غازی خان کی رہائشی ایک خاتون پروفیسر نےگھر سے 8 لاکھ کے قریب نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان کے لوٹ مار کی شکایت درج کرائی جس پر ریجنل پولیس آفیسر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔
اس تحقیقاتی ٹیم میں ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن افتخار احمد ملکانی نے تھانہ سول لاٸن پولیس کے ہمراہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لوٹا ہوا مال بر آمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ جس میں 5 تولے سونا، 20 تولے چاندی اور 8 لاکھ کے قریب نقدی شامل ہے- ریجنل پولیس آفیسر محمد عمر شیخ نے اس کامیابی پر ڈی پی او ڈیرہ غا زی خان عاطف نذیر اور تمام ٹیم کی کاوش کو سراہا اور خاتون پروفیسرکو لوٹا گیا سامان واپس کرا دیا۔
دوسری جانب پروفیسر سلمہ  بی بی زوجہ کاشف نے آر پی او ڈیرہ، ڈی پی او ڈیرہ اور تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

About Author

Leave A Reply