نصیر آباد: مسافروں کو چھتوں پر بٹھانے اور بڑے جنگلے لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن - Eye News Network

نصیر آباد: مسافروں کو چھتوں پر بٹھانے اور بڑے جنگلے لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

0

اوستا محمد (رپورٹ: منظور سومرو) نیشنل ہائی وے پولیس نصیرآباد کی جانب سے اوور لوڈنگ اورچھتوں پر مسافروں کو بھٹانے کےخلاف کاروائی کی گئی۔
جس کے تحت ایک درجن سے زائد ویگنوں کے چھتوں سے جنگلے اتار دیے گئے اور ہزاروں روپے بطور چالان جرمانہ کیا گیا۔
ایس ایس پی بلوچستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی پولیس نصیرآباد وسبی رینج عبدالعزیز سرپرہ کی نگرانی میں نیشنل ہائی وے پولیس کے انسپکٹر جہانگیراحمد نیازی سب انسپکٹر غلام یاسین، عبدالحئی ساسولی و دیگر افسران اوراہلکاران نے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب قومی شاہراہ پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپورکاروائی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد ویگینوں کی چھتوں سے جنگلے اتاردیئے اور انہیں موقع پر ہزاروں روپے بطور جرمانہ چالان کیاگیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی نیشنل ہائی وے اتھارٹی نصیرآباد رینج عبدالعزیز سرپرہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اوورلوڈنگ اورچھتوں پر سواریوں کو بھٹانے پرمکمل طور پر پابندی ہے۔ ہم انسانی جانوں سے کسی کو کھیلنے نہیں دینگے کیونکہ حادثات کے سبب چھتوں پر سوارمسافروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائیگا جنہوں نے اپنی گاڑیوں میں غیرمعیاری سیلنڈر نصب کررکھے ہیں جوکہ کسی بم سے کم نہیں۔

About Author

Leave A Reply