نوشہرہ: نا معلوم خاتون سمیت دو افراد قتل، ایک زخمی - Eye News Network

نوشہرہ: نا معلوم خاتون سمیت دو افراد قتل، ایک زخمی

0

پشاور (ای این این) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پبی کے علاقے آمان کوٹ میں کھیتوں سے ایک نوجوان لڑکی سمیت دو افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق پبی تھانہ کی حدود میں امان کوٹ کے ایک کھیت میں اندھا دھند فائرنگ کی مقامی لوگوں نے اطلاع دی، جس پر پولیس موقعہ پر پہنچی تو ایک جوان سال خاتون اور نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاشیں پڑی تھی جبکہ کچھ فاصلے پر ایک دوسرا نوجوان شدید زخمی بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ پبی ارشاد خان نے تصدیق کی ہے کہ جانبحق عاقب خان (ہزار خوانی پشاور) اور شدید زخمی وقاص شاہ (اکبرپور نوشہرہ) کانسٹبل پشاور سینٹرل جیل پولیس سے تعلق ہے جبکہ خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
کھیتوں سے پستول اور ایک موٹرسائکل اور رکشہ بھی ملا ہے جو کہ پولیس نے تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا گیا۔
نوشہرہ پولیس نے دونوں مقتولین کی نعشیں اور شدید زخمی نوجوان کو میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا۔
بعد ازاں شدید زخمی جیل پولیس کانسٹبل وقاص شاہ کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

About Author

Leave A Reply