گلگت: شاہراہ “بابوسر جلکھڈ” کھول دی گئی، 6 گھنٹے سفر کم ہوگا - Eye News Network

گلگت: شاہراہ “بابوسر جلکھڈ” کھول دی گئی، 6 گھنٹے سفر کم ہوگا

0

گلگت (ای این این)شاہراہ قراقرم کی متبادل اور گلگت بلتستان کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی مختصر ترین شاہراہ “بابوسر جلکھڈ” شاہراہ کو 8 ماہ بعد برف ہٹا کر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

شاہراہ کی بحالی سے گلگت بلتستان کے گیٹ وے چلاس سے اسلام آباد تک 91 کلو میٹر سفر میں کمی جبکہ چھے سے سات گھنٹے وقت کی بچت ہوگی. سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں اس شاہراہ کی تعمیر مکمل ہوئی۔
بابوسر جلکھڈشاہراہ تاریخی درہ بابوسر سے گزر کر ناران کاغان سے ہوتے ہوئے اسلام آباد تک جاتی ہے۔سطح سمندر سے تقریبا چودہ ہزار فٹ بلندی سے گزرنے کے باعث سال کے آٹھ ماہ برفباری سے شاہراہ آمدورفت کےلئے بند رہتی ہے۔

این ایچ اے کی جانب سے تقریبا ایک ماہ قبل برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا تھا جسے ہفتے کے روز مکمل کر دیا گیا۔

شاہراہ کھلنے سے سیاحوں اور مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بابوسر جلکھڈ شاہراہ کے کھلنے سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

About Author

Leave A Reply