جمنا سے زیادتی کرنے والے کون ہیں اور کس کو بچایا جا رہا ہے؟ - Eye News Network

جمنا سے زیادتی کرنے والے کون ہیں اور کس کو بچایا جا رہا ہے؟

0

ٹنڈو محمد خان (ای این این) سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں جمنا کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان رجب عرف جگنو شیخ اور روشن ولد الھجڑیو شیخ کا پولیس نے چار دن کا جسمانی ریمانڈ مقامی عدالت سے حاصل کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رجب عرف جگنو ایک رٹائرڈ پولیس ہیڈ کانسٹبل کا بیٹا ہے، روشن اور اسکا والد مزدوری کرتے ہیں۔
ملزمان نے پولیس کے سامنے لڑکی کو کچا شراب پی اور پلا کر دودن تک جنسی درندگی کا اعتراف کرلیا ہے۔
ایس ایس پی ذوالفقار ٹالپور نے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے میڈیا کو بتایا تھا۔ ایس ایچ او صلاح الدین رستمانی کے مطابق لڑکی کے والد مٹھو کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق ملزمان نے بتایہ ہے کہ ان کے چچا کوڈو کے ساتھ لڑکی کی دوستی تھی اور اس کا آنا جانا لگا رہتا تھا۔
جس کی نشاندھی لڑکی کے والد نے گزشتہ شب کی تھی کہ جمنا کو کوڈو لیکر گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لگتا ہے کہ ملزمان دو سے زیادہ تھے، لہٰذا کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائیگی۔
پولیس کے مطابق لڑکی اور ملزمان کا میڈیکل آنے کے بعد باقی کاروائی کی جائیگی۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، مشیر سید قاسم نوید قمر، آئی جی سندھ سید کلیم امام نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔
دوسری جانب قومی عوامی تحریک کے قائد ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ جمنا انصاف دلانے تک جدوجہد جاری رہیگی۔

About Author

Leave A Reply