حیدرآباد (ای این این) سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومین اور ڈی آئی جی حیدرآباد ریجن نعیم احمد شیخ کے درمیاں ضلع مٹیاری میں وومین تھانہ کے قیام کے لیے یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر ایس ایس پی مٹیاری آصف احمد بگھیو اور ایس ایچ او وومین مٹیاری خانزادی بھی موجود تھی۔
دریں اثناء ایس پی او کی رحیمہ پنہور، نزہت شیرین، پربھو، ملکہ و دیگر بھی ایم او یو پر دستخطی تقریب میں موجود تھے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے تھانے تشدد کی شکار خواتین کو مدد فراہم کر سکتے ہیں۔