جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہٹانے کی صورت میں وکلا نے ملک گیر تحریک کی دھمکی دے دی - Eye News Network

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہٹانے کی صورت میں وکلا نے ملک گیر تحریک کی دھمکی دے دی

0

کراچی(رپورٹ لالا حسن) سندھ ہاٸیکورٹ بار کے صدر محمد عاقل ایڈووکيٹ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس سانحہ کوٸٹہ کا کاونٹر بلاسٹ ہے۔

ریفرنس فوری واپس لیا جاٸے ورنہ ملک گیر تحریک چلاٸینگے۔

اجلاس میں ریفرنس واپسی کے مطالبے پر مبنی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اس موقع پر بیرسٹر ابرار حسن کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ کے سیکیورٹی ایجنسیز کے متعلق ریمارکس کچھ حلقوں کو پسند نہیں آٸے۔

اجلاس سے سابق صدر سپریم کورٹ بار رشید رضوی اور دیگر وکلا نے خطاب میں ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو سازش کل ہوئی ہے وہ اکتوبر میں شروع ہوئی تھی۔
جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کی گئی کہ ان کا سپریم کورٹ میں تقرر ہی غلط ہے۔
صلاح الدین احمد و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اگر اچھے ججز کو فارغ کردیا گیا تو عدلیہ کا برا حال ہوجائے گا۔
رشید اے رضوی نے خبردار کیا
اگر اچھے ججز کا فارغ کیا گیا تو 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائینگے۔
تحریک لبیک کے دھرنے میں پیسوں کی تقسیم پر تنقید بھی انکار جرم ہے۔

بیرسٹر ابرار کا مزید کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ ججوں کے خلاف کارراٸی کا میڈیا سے علم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کے بار کے عہدیداروں کا فوری کنونشن بلا کر لاٸحہ عمل تیار کیا جاٸے۔

About Author

Leave A Reply