چارسدہ: ایف سی اور پولیس اہلکار سمیت تین بھائی قتل، ملزمان فرار، لواحقین کا احتجاج - Eye News Network

چارسدہ: ایف سی اور پولیس اہلکار سمیت تین بھائی قتل، ملزمان فرار، لواحقین کا احتجاج

0

پشاور (ای این این) خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ  میں تھانہ عمرزئی  کے حدود علی جان کلے میں جائیداد کی تنازعہ پر فائرنگ سے تین بھائی قتل کر دیے گئے، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتولین میں شبیر، سجاد، کاشف پسران  اور صادق ابرار شامل ہیں۔

  پولیس کے مطابق شبیر ایف سی سپرنٹنڈنٹ، سجاد پولیس اہلکار اور کاشف کاروبار کرتا ہے۔  میتوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب  تین بھائیوں کے قتل کے خلاف عمرزئی چوک میں اہلیان علاقہ نے  احتجاج کرتے ہوئے  سڑک بند کردی۔

 مظاہرین نے  وزیراعلی ٰاور آئی جی پولیس  سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

 پولیس  کے مطابق  ملزموں کے خلاف مختلف جگہوں پر چھاپے جاری ہیں اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائیگا۔

 مقتولین کی والدہ کی مدعیت میں نادر خان ولد فرحت اللہ، ناُصر جمال ولد میر جمال اور پیر محمد ولد نامعلوم کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

About Author

Leave A Reply