ایبٹ آباد میں تیز بارش، سڑکیں بھر گئیں، موسم سرد - Eye News Network

ایبٹ آباد میں تیز بارش، سڑکیں بھر گئیں، موسم سرد

0

ایبٹ آباد(ای این این) موسلادارطوفانی بارش اور ژالہ باری سے شہر کی لنک اور مین شاہراہ قراقرم سڑکیں تالاب کی شکل اختیار کر گئیں۔
ٹی ایم اے اور کنٹو نمنٹ کی حدود میں بند نکاسی آب کے نا لے ابل پڑے جس نے واسا اور کنٹونمنٹ بورڈ افسران کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔
نماز جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ ہی ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، بارش کے نتیجہ میں درجہ حرارت کم ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔
مسلسل ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے لنک روڈ، کنج روڈ، کہیال روڈ، کربلا چوک، سپلائی، سیٹھی مسجد،جب پل ،سمال انڈسڑی، بلال ٹاون،پی ایم اے روڈ، منڈیاں سمیت دیگر چھوٹی رابطہ سڑکوں پر بارش کا پانی سیلاب کی شکل اختیار کر گیا جسکی وجہ ٹریفک اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوکے رہ گیا۔
ریسکیو 1122 نے مین شاہراہ قراقرم جب پل پر مسافروں اور راہگیروں کو گھٹنو ں تک پانی سے پار کراتے رہے جبکہ سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں،شہر میں معمولی بارش کے نتیجہ میں سڑکوں کی بندش معمول بن چکی ہے۔
نکاسی آب کا پلان درہم برہم ہونے اور نالوں پر تجاوزات قائم ہونے سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

About Author

Leave A Reply