خیبرپختونخواہ کے سرکاری سکول میں انوکھی تبدیلی: بچوں سے ایم پی اے کی موجودگی میں سرکاری پارٹی کا گانہ “روک سکو تو روک لو”۔۔۔۔ گوایا گیا - Eye News Network

خیبرپختونخواہ کے سرکاری سکول میں انوکھی تبدیلی: بچوں سے ایم پی اے کی موجودگی میں سرکاری پارٹی کا گانہ “روک سکو تو روک لو”۔۔۔۔ گوایا گیا

0

https://www.youtube.com/watch?v=wFMrh0ltbQI&feature=youtu.be

مردان/پشاور(ای این این)مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے پرائمری اسکول میں تعلیم کے میدان میں بھلے کوئی بڑا کام نہ ہوا ہوا لیکن وہاں انوکھی تبدیلی آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ اسکول  میں  بچوں سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں برسر اقتدار سیاسی پارٹی کا ترانا گوایا  گیا۔

 گورنمنٹ پرائمری اسکول کھوئی برمول کے اسکول میں بچوں سے پی ٹی آئی کا ترانہ “روک سکو تو روک لو، تبدیلی آئی رے” گوایا گیا۔  بچوں کو نظم و ضبط سکھانے کی بجائے اسکول انتظامیہ نے سیاسی پارٹی کے ایم پی اے کو خوش کرنے کے لیے بچوں سے گانا گوایا گیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں سرکاری اسکولوں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہے۔تقریب میں سرکاری پارٹی کے ایم پی اے کو خوش کرنے کے لیے  بچوں نے روک سکو تو روک لو، تبدیلی آئی رے” گانا پیش کیا گیا۔

About Author

Leave A Reply