کراچی: پولیس مقابلے میں 3 اغوا کار ہلاک، بچہ بازیاب - Eye News Network

کراچی: پولیس مقابلے میں 3 اغوا کار ہلاک، بچہ بازیاب

0

کراچی(ای این این ایس/م ڈ) بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اغواکار ہلاک ہوگئے  اور مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سے 29 جون کو 11 سالہ وقار اللہ کو نامعلوم اغواکار اغواکرکے لے گئے تھےاور اس کے عوض والدین سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔

پولیس نے اغواکاروں کی موجودگی کی اطلاع پراتحاد ٹاؤن میں چھاپہ مارا تو ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 نامعلوم اغواکار شدید زخمی ہوگئے اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے۔

مغوی بچے کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرالیا ہے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

About Author

Leave A Reply