ہومیوپیتھک کے بانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

0

ایبٹ آباد(رپورٹ: دلدار ستی)ہومیو پیتھی کےبانی ڈاکٹر ہانیمن کی 265 ویں سالگرہ کا کیک ہزارہ ہو میو پیتھک ایسوسی ایشن کی جانب سے کاٹا گیا۔
اس حوالے سے موجودہ حالات میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ہزارہ ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود اختر تنولی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر شگفتہ، ڈاکٹر راشد، ڈاکٹر نصیر اور سردار ظفر شریک تھے۔
ڈاکٹر مسعود اختر تنولی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ہانیمن نے دنیا کو ایک مضر صحت علاج کا تحفہ دیا جو انسانیت کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ان کی تحقیق سے آج دنیا بھر میں ہو میو پیتھی طریق علاج سے بنی نوع انسان فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ڈاکٹر ہانیمن کی یاد میں ہر سال ایبٹ آباد میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جاتی ہے لیکن موجودہ صورتحال میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہو ئے سماجی میل جول کم رکھنے پر مختصر تقریب رکھی گئی۔
قبل ازیں ہزارہ ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر ہانیمن کی 265 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور دنیا کو کرشماتی علاج کی تحقیق دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

About Author

Leave A Reply