ہنگو: کم عمر بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، مقدمہ درج، ملزم فرار

0

پشاور (ای این این) ہنگو کے تھانہ ٹل کے حدود کے علاقہ قادری بانڈہ میں کم عمر بچی کیساتھ مبینہ جنس زیادتی کا واقعہ رونما ہونے پر متاثرہ بچی کے والد شفیق الرحمان کی مدعیت میں تھانہ ٹل میں 35سالہ شخص انور خالق سکنہ قادری بانڈہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

والد نے پولیس کو بتایہ ہے  کہ اُن کی6سالہ بچی وحیدہ بی بی کوانور خالق نے ورغلا کر  اپنے بیٹھک لے جا کر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچی نے اپنے والد کو ملزم کی نشاندہی کراتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعہ سے آگاہ کیا جس پر بچی کے والد شفیق الرحمان نے پولیس ا سٹیشن ٹل میں باضابطہ طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

 ٹل پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے طبی معائنہ کے بعد جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ٹل پولیس کے مطابق  مطلوب ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا۔

About Author

Leave A Reply