ہنزہ میں ششپرگلیشیرگائوں کی طرف بڑھنے لگا،انتطامیہ الرٹ

0

گلگت (رپورٹ: اقبال عاصی) ہنزہ میں واقع ششپر گلیشیر تیزی کے ساتھ حسن آباد گاٶں کی طر ف بڑھنے لگا ۔ شاہراہ قراقرم پر  ایک اہم پل اور پورا گاٶں شدید خطرے کی زد  میں بتائے جاتے ہیں ۔حکومتی سطح پر ہنگامی حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے۔   ڈائر یکٹر  جنرل جی ڈی ایم اے فرید احمد نے صحافیوں کو تفصیلات بتایا کہ متعلقہ حکام کو گلیشیر کے سرکنے کے بارے میں چوبیس نومبر کو اطلاع ملی تھی ۔ اس وقت سے ہی حفاظتی اقدامات شروع کئے گئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ شیشپر گلیشیر نے سرک کر مانچو گلیشیر کے پانی کے بہاو کو روک دیا جس سے وہاں پر ایک جھیل بن گٸ ہے جبکہ گلیشر کے سرکنے کی رفتار میں دن گزرنے کے ساتھ ساتھ تیزی آرہی ہے۔ یکم سے پندرہ اپریل تک حسن آباد گاٶں کے 72 سے زائد رہائشی گھر شاہراہ قراقرم پر بنا ایک اہم پل جو گلگت کو ہنزہ سےملاتا ہے ۔شاہراہ قراقرم کا ایک بڑا حصہ ۔ 3 بجلی گھر اور 2 فلور ملز شدید خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

CS GB Khurram Shahzad Agha visiting the site. (ENN)

انھوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری نے گلگت بلتستا ن انتظامیہ کو فوری طور پر حفاظتی بند باندھنے کی ہدایت کی ہے ۔ جبکہ پاک آرمی سے بھی استد عا کی گئی ہے کہ وہ ایف ڈبلیو او  کو ایک عارضی پل فراہم کرے ،جبکہ چیف سیکریٹری نے محکہ خوراک اور محکمہ صحت سے کہا ہے کہ  بالائی علاقوں کے لئے کم از کم چار مہینے کا راشن اور ادویات کا سٹاک پہنچا دیا جاۓ۔

خطرے والے گاٶں کے لوگوں کو خود حفاظتی بارے آگاہی دی جارہی ہے، جبکہ سپارکو، جیالوجیکل سروے آف پاکستان، پاک آرمی اور واپڈا کے ماہر ین سٹلائٹ کی مدد سے گلیشیر پر نظر رکھے ہوۓ ہیں۔

About Author

Leave A Reply