ہریپور: تھانہ غازی کی حدود میں طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

0

ہری پور(ای این این) ہریپور کے تھانہ غازی کی حدود میں تیسری کلاس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکول سے گھر کی طرف واپس جانے والی تیسری جماعت کی بچی کو 18 سالہ لڑکے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق جمع کے روز بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا وہ ہفتہ کے روز اسکول بھی نہیں گئی، تاہم  اتوار کو پیٹ میں درد کے باعث اسے اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے زیادتی کی تصدیق کی۔

اس  کے بعد والد نے ملزم راشد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم راشد عرف راشو کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی بچیوں کے ساتھ زیادتی کرتا رہا ہے۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

About Author

Leave A Reply