گیس کی قلت اور اوپر سے مہنگے نرخ ظلم در ظلم ہے، بیریسٹر مرتضیٰ وہاب

0

کراچی (ای این این ایس) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گھریلو صارفین کے لیے گیس نرخوں میں اضافہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کو پہلے ہی گیس نہیں مل رہی اب قیمت میں اضافہ ظلم ہے۔ سندھ کا صنعتی شعبہ گیس نہ ملنے سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو زندہ رہنے کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ گیس کی قلت اور اس پر مزید مہنگا کرنا ستم بالائے ستم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیس نرخوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ سندھ کو اس کے جائز حق سے محروم کرنے کے بعد گیس مہنگی کرنا زیادتی ہے ۔

About Author

Leave A Reply