گلگت: نگر اور نلتر میں شدید برفباری سے روڈ بند، زرعی زمینوں کو نقصان

0

گلگت (ای این این)  ضلع نگر کے گاٶں  ہکوچھر  میں برفانی تودہ گر گیا۔ 200 کے قریب گھر اور  سنکڑوں کنال زرعی  زمین متاثر جبکہ ہزاروں پھلدار  اور دیگر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ روڈ بلاک ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق برفانی تودے نے مذکورہ گاٶں میں تباہی مچا دی ہے۔ متاثرہ  گاٶں کی آبادی  قریبی گاٶں پھکر منتقل ہو گئی ہے۔ جی ڈی ایم اے نے اس علاقے کو آفت زدہ قرار دےکر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی۔

علاقے کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت روڈ سے برف ہٹا رہے ہیں۔ متاثرین بھر پور حکومتی امداد اور بحالی کے اقدامات سے تاحال محروم ہیں۔ متاثرین نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے فوری مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ یا رہے کہ اس سال گلگت بلتستان بھر میں بہت زیادہ برف باری ہوٸ ہے اورپندرہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہےاور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب   گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے برفباری سے گلگت نلتر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ہے ۔مقامی زرائع کے مطابق علاقے میں دو فٹ سے زائد برف پڑنے سےعلاقے کے مکین محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ بالائی نلتر میں انسانی جان بچانے والی ادویات کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے. مسلسل برفباری کے باعث نلتر روڑپر بحالی کا کام بھی شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔

About Author

Leave A Reply