گلگت ایئرپورٹ پر طیارہ پھسل گیا، خوف و حراس: مسافر محفوظ

0

گلگت ( ای این این ایس) گلگت میں ہفتے کی صبح پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ تمام مسافر عملے سمیت محفوظ رہے۔

ھفتے کے روز صبح اسلام آباد سے 54 مسافروں کو لیکر گلگت پہنچنے والا اے ٹی آر طیارہ نمبر 42 فلائٹ نمبر pk 605 گلگت ایئر پورٹ میں لینڈنگ کے بعد ٹیکسی کے دوران رن وے سے کچی زمین پر اتر گیا۔
طیارے کے حادثے کے دوران خوفناک آواز کی وجہ سے ائیر پورٹ کے اطراف میں خوف وہراس پھیل گیا۔
سول ایوی ایشن نے طیارے کے رن وے سے اترنے کے دوران ہی ایمرجنسی نافظ کر کے ھنگامی طور پر ریسکو کاروائی شروع کردی اور فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچ کر تمام مسافروں جن میں خواتین اور بچے بھی موجود بتائے جاتے ہیں، کو جہاز کے عملے سمیت بحفاظت نکال کر ائیر پورٹ پسنجر لاونج منتقل کردیا۔
طیارہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول ایویشن کا نظام حرکت میں آنے کے ساتھ ساتھ مقامی فائر برگیڈ اور ریسکو 1122 بھی موقع پر پہنچ گئے۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خرم آغا نے متاثرہ طیارے کی خاتون پائلٹ مریم اور عملے کے ساتھ تمام مسافروں سے فردآ فردآ ملاقات کرکے خیریت معلوم کی۔
طیارے کے مسافر سخت خوفزدہ ہونے کے باوجود محفوظ رہنے پر خوش اور اللہ کا شکر ادا کررہے تھے۔
طیارے کے حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم اسلام آباد سے ماھرین کی آمد کے بعد کوئی آراء قائم کی جاسکے گی۔

About Author

Leave A Reply