گلگت:آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ میں 4 افراد جانبحق، آرمی ہیلی کاپٹر سے منتقل

0

گلگت(ای این این ایس) گلگت کے جوٹیال نالے میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد پہاڑ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور بھاری پتھر لگنے سے ایک خاتون اور دوبچوں سمیت 4 افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے ہڈر سے بتایا جا رہا ہے۔
جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد عبدلخالق کی خاندان سے بتائے جاتے ہیں۔ فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل احسان محمود خان کی ہدایت پر پاک آرمی کی ریسکیو ٹیم بذریعہ ہیلی کاپٹر نالے میں جائے حادثہ پر پہنچی۔ جس نے جانبحق اور زخمی کو ملبے سے نکال کر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال گلگت منتقل کردیا ہے۔
بدقسمت خاندان مال مویشی کو لے کر جوٹیال نالہ گئے ہو ئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

About Author

Leave A Reply