گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کے لیے درخواست دائر کردی

0

لاہور (ای این این ایس) صنم ماروی نے لاہور کی فیملی کورٹ میں شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں صنم ماروی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شوہر حامد علی بہلول سے 2009 میں شادی ہوئی مگر شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا تھا۔
انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ شوہر بچوں کے سامنے گالیاں دیتا اور مارتا پیٹتا ہے، میں صرف اپنے بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم برداشت کرتی رہی۔
گلوکارہ نے شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے خلع کی ڈکری جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

About Author

Leave A Reply