کوئٹہ:ڈی سی کسٹم عبدالقدوس شیخ پر حملے کے ملزمان گرفتار

0

کوئٹہ (ای این این) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کلیکٹرکسٹم عبدالقدوس شیخ پرحملہ کرنے والے اسمگلر کو دوساتھیوں سمیت گرفتار کرکیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں صادق، طوفان اور احمد شاہ شامل ہیں۔
ملزم اور اس کے ساتھیوں سے واقعہ کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ ڈپٹی کلکٹر عبدالقدوس شیخ کو چار روز قبل سریاب روڈ پر مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
یاد رہے کہ ڈپٹی کلکٹر تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ میں زیر علاج ہے۔

About Author

Leave A Reply