کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتے ہیں، چینی سفیر-عالمی برادری کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کرے:مشتاق غنی

0

ایبٹ آباد(ای این این)اسپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمدغنی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی لازوال ہے،سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے دونوں ممالک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور دونوں معاشی طور پر مزیدمستحکم ہونگے، یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پرعمل درآمد کیا جائےاور بین الاقوامی طاقتیں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کا نا حق خون پر آواز بلند کرے،اور کشمیریوں کو ان کو آزادی کا حق دلوانے میں کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پائن ہلز پاک چائینہ انٹر نیشنل سکول ایبٹ آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے مذہبی تہوار اور آزادی کے دن کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں چین کے سفیر ژاوجنگ اور دیگر چائینزشریک تھے۔تقریب میں سپیکر مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا اس ادارہ میں چین کی زبان سکھانے پر خصوصی توجہ دی جائیگی اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن خیبر پختون خواہ اسکی مکمل طور پر نگرانی کرے گا۔

چینی سفیر ژاوجنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایبٹ آباد سی پیک منصوبہ کا گیٹ وے ہے سی پیک فیز ون قلندر آباد تک ستمبر اکتوبر  تک کھول دیا جائے گا۔انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب کی درخواست پر صحافیوں کے ایک وفد کو چائینہ کا دورہ کرانے کا اعلان کیا اور یوم یکجہتی کشمیر پر چائنہ کی جانب سے مکمل سفارتی اور اخلاقی حمایت کا یقین دلایا۔

About Author

Leave A Reply