کشمور پولیس کا دو ڈاکو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ

0

کندھ کوٹ(ای این این ایس)ایس ایچ او کشمور احمد نوناری اور اسکی ٹیم کا عظیم پھاٹک کے قریب واردات کے ارادے سے کھڑے ملزمان کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا ہے، جس میں دو ملزمان دلی جان اور علی گلزار کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے دعوا کیا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں۔
دریں اثناء ان مقدمات کے تفصیلات ای این این ایس کو فراہم نہیں ہو سکے۔
خیال رہے کہ دونوں زخمیوں کو ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں اور انہیں اسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔

About Author

Leave A Reply