کسی بھی محکمہ میں کرپشن برداشت نہیں، چائنا کٹنگ کرنے والے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا: بیریسٹر مرتضیٰ وہاب

0

کراچی (ای این این ایس) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ ( انسدادِ رشوت ستانی) بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ ( اینٹی کرپشن) ضمیر عباسی نے کاروائی کرتے ہوئے کے ڈی اے کے ایکسیئن غلام محمد کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ افسران جعلی دستاویزات بنا کر کے ڈی اے کے رفاہی پلاٹوں کو فروخت کرنے میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔
مزید براں گلستانِ جوہر کے بلاک ون میں رفاہی پلاٹوں پر چائنا کٹنگ بھی ان افسران نے کی ہے اس کے علاوہ کے ڈی اے اسکیم 36 میں بھی رفاہی پلاٹوں کو بیچنے کا الزام ہے۔
مشیر اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ ضمیر عباسی اور ان کی ٹیم کو اس کاروائی پر سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ سندھ حکومت کے کسی بھی محکمہ میں کسی بھی طرح کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

About Author

Leave A Reply