کراچی میں انجنیئر شوہر نے ڈاکٹر بیوی کو مار کر خود کشی کر لی

0

کراچی (ای این این ایس) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک انجینیئر شوہر نے ڈاکٹر بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 14 میں واقع ایک گھر میں شوہر نے بیوی کو گولی مارکر اپنی زندگی ختم کرنے کی بھی کوشش کی، شوہر کی شناخت 32 سالہ رانا ہادی کے نام سے ہوئی جو انجینیئر ہے جب کہ 26 سالہ کنزیٰ احمد سرجن ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کنزیٰ اپنے میکے آئی ہوئی تھی جہاں شوہر نے بیوی پر فائرنگ کی اور پھر بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔
واقعے کے بعد دونوں میاں بیوی کو اسپتال منتقل کیا گیا، دونوں کے سر پر گولیاں لگی تھیں، کنزیٰ احمد تو اسپتال لانے سے پہلے ہی جاں بحق ہوچکی تھیں، تاہم رانا ہادی نے دوران علاج دم توڑدیا۔
قتل اور خودکشی کا اصل سبب فوری طور پر سامنے نہیں آسکا۔

About Author

Leave A Reply