کراچی سے پورن ایپ چلانے والا گروہ بے نقاب، مرکزی ملزم گرفتار، عورت فرار

0

کراچی(ای این این ایس/م ڈ) کراچی سے آپریٹ ہونے والے بین الاقوامی پورن ویب سائیٹ SteamKer App کا بڑا گروہ پکڑلیا گیا۔ کراچی میں ورچوئل کرنسی کے نام پر خواتین کو غیر اخلاقی کاموں میں استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔خواتین کو ایپلیکیشن کے زریعے بین الاقوامی کلائنٹس سے ملوایا جاتا۔
غیر اخلاقی ویڈیو کالنگ خواتین کع کرنسی کے نام پر ڈائمنڈ دیے جاتے۔ خواتین جتنے زیادہ ڈائمنڈ حاصل کرتی اتنی زیادہ انہیں تنخواہ دی جاتی تھی۔
کچھ لڑکیوں سے ابتدائی طور پر یہ کام کرانے کے بعد ان سے زبردستی غیر اخلاقی کام بھی کر آئے۔ یہ گروپ کی صورت میں کام کرنے والا نیٹ ورک ہے۔ یہ ایپلیکیشن رمشا نامی خاتون کی ملکیت ہے جس میں فضل قادر نامی شخص اس کا پارٹنر ہے۔
خواتین کو بھرتی کرنے کے لیے یہ گروپ باقاعدہ طور پر اخبار میں اشتہارات بھی دیتا تھا، جس میں چالیس ہزار تک تنخواہ کا جھانسہ دیا جاتا تھا۔
خواتین کو گھر بیٹھے پارٹ ٹائم میں جاب کرنے کی آفر کی جاتی تھی۔ اس گروپ کے 35 سے زائد ممبر پاکستان بھر میں کام کر رہے ہیں۔
ہر چار لاکھ ڈائمنڈ حاصل کرنے پر پاکستانی 7000روپے خواتین کو دیے جاتے تھے۔ متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا گلشن اقبال کے علاقے میں فلیٹ پر چھاپہ مار کر مرکزی ملزم فضل قادر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو کے مطابق دفتر سے نو موبائل فون کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائس تحویل میں لے لی گئی ہے۔برآمد ہونے والے الیکٹرانک ڈیوائس سے غیر اخلاقی ویڈیوز اور لڑکیوں کا ڈیٹا ملا ہے۔
اسٹریم کر ایپلیکیشن کی مالک رمشا سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

About Author

Leave A Reply