کراچی سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ قومی شاہراہ پر الٹ گئی, متعدد افراد زخمی

0

(نوشہرو فیروز (ای این این ایس
کراچی سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ قومی شاہراہ پر الٹ گئی, متعدد افراد زخمی ہو گئے جن کوکنڈیارو اور بھریا اسپتال منتقل کردیا گیا۔
قومی شاہراہ پر دالی کے مقام پر کراچی سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی جس کے باعث خواتین و بچوں سمیت 28سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنہیں کنڈیارو اور بھریااسپتال منتقل کیا گیا۔ کنڈیارو اسپتال کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کوچ حآدثہ کے 20 زخمیوں کو کنڈیارو اسپتال لایا گیا ہے جن میں 4خواتین, 3بچے اور باقی مرد شامل ہیں۔
بھریاسٹی اسپتال ذرائع نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اسپتال لائے گئے نو مریضوں میں سے 6 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں نواب شاہ منتقل کیا جارہا ہے۔
موٹروے پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ حادثہ کوچ ڈرائیور کی جانب سے اوورٹیک کرنے کے باعث پیش آیا ہے۔

About Author

Leave A Reply