کراچی:ہجوم کی موجودگی میں ایک شخص کی جان لے لی گئی، صدمے میں پالنے والی ماں بھی چل بسی

0

کراچی(ای این این) کراچی کے علائقہ بھینس کالونی میں ایک بااثر بلڈر نے  ارشاد رانجھانی نامی شخص کو گولی مار دی اور اسے تڑپتا چھوڑ دیا جب تک کہ وہ مر نہیں گیا۔ وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے  کہ وہ نوجوان زخمی حالت میں تڑپ رہا ہے لیکن وہ بلڈر  اور اس کے لوگ وہاں موجود لوگوں کو اسے اسپتال منتقل کرنے نہیں دے رہے۔

ایک شخص اس بلڈر و دیگر لوگوں کو کہتا ہے کہ وہ اس کا بھائی ہے، اسے اسپتال لیکر جانیں دیں ،لیکن اس کی ایک نہیں سنی جاتی اور اس دوران زمین پر گرا شخص مر جاتا ہے۔

نوجوان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ مجرم تھا اور واردات کے ارادے سے آیا تھا، جبکہ وڈیو میں ایک پسٹل بھی پڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب بیٹے کے قتل کی خبر سن نے کے بعد اس کو پالنے والی اس کی خالہ جسے وہ اماں کہتا تھا، صدمے میں جان سے چلی گئی۔

دوسری جانب اے ڈی رانجھانی کے مطابق ارشاد ایک قومپرست کارکن تھا اسے بھینس کالونی کے یوسی ناظم نے گاڑی میں اغوا کرکے قتل کیا ہے۔

About Author

Leave A Reply