کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع

0

اسلام آباد(رپورٹ: لالا حسن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 8 جون سے 11 جون تک توسیع کی گئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی 11 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری سیاسی جماعتوں کی سہولت کے پیش نظر دی گئی۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کا انعقاد آئندہ ماہ 25 جولائی کو ہوگا۔

About Author

Leave A Reply