ڈی آئی جی ہزارہ کا عوامی ڈیسکس کا دورہ، عوام کو جلد رلیف فراہم کرنے کی ہدایات

0

ایبٹ آباد(ای این این ایس)ڈی آئی جی ہزارہ عالم خان شینواری نے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید مروت کی ہمراہ ڈسپیوٹ ریزولیوشن  کونسل (ڈی آر سی)ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔چیئرمین ڈی آر سی ایاز سلیم رانا، سرفراز خان جدون و دیگر ممبران نے کارکردگی پر بریفنگ دی اور کام کے دوران پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا ۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی آر سی ایبٹ آباد کی کارکردگی کو سراہا اور ڈی آر سی کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی آر سی کے معائنہ کے بعد ڈی آئی جی ہزارہ عالم خان شینواری نے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد کے ہمراہ پولیس اسسٹنس لائنز ایبٹ آباد کا دورہ کیا، جہاں پر کریکٹر سرٹفکیٹ اور پولیس ویری فیکیشن کے امور، کرایہ داری سے متعلق معلومات کے امور, گمشدگی رپورٹس، ضلعی سطح پر قائم کردہ کمپلینٹ سیل اور پولیس ایکسس سروسز کے دفاتر کا دورہ کیا۔

ترجمان ایبٹ آباد پولیس  کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ نے عوام کو بروقت ریلیف دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈیسک عوام کی سہولت اور آسانی کے لیے بنائے گئے ہیں لہذا یہاں پر عوام کو فی الفوراور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹاف کو اپنی خدمات سرانجام دینی چاہیں۔

About Author

Leave A Reply