ڈیرہ مراد جمالی: پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور بندش کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ پر ٹرئفک معطل 

0

ڈیرہ مراد جمالی (رپورٹ: منظور سومرو)نصیرآباد میں زرعی پانی کی قلت کے باعث پیپلز پارٹی، جاموٹ قومی موومنٹ،  شہری ایکشن کمیٹی،  مسلم لیگ ن،  انجمن تاجران اور سینکڑوں کاشتکاروں نے محکمہ ایریگیشن کے خلاف پٹ فیڈر  کینال کے مقام پرسکھر سےکوئٹہ جانے والی قومی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کردیا۔احتجاج کے باعث تمام ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی ۔

بلوچستان کے گرین بیلٹ نصیرآباد میں خریف کی فصلوں کے موقع پر عمرانی شاخ ، بالان شاخ سمیت دیگر کینالوں میں زرعی پانی کی مسلسل قلت کے باعث تین روز قبل پیپلز پارٹی کی کال پر شہر کی دیگر سیاسی سماجی تنظیموں نے حمایت کی جس کے باعث  پیرکے روز تمام جماعتوں کے قائدین نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی میں پٹ فیڈر کینال کے مقام پر قومی شاہراہ کو کئی گھنٹے بند کرکے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مقررین میں پیپلز پارٹی میرمحمد صادق عمرانی ، بابو محمد امین عمرانی، محمد وارث ابڑو ، مولانا عبد المجید جتک،  انجمن تاجران کے کامریڈ تاج بلوچ،  شہری ایکشن کمیٹی کے حافظ سعید احمد بنگلزئی جبکہ زمینداروں میں حاجی پہلوان خان، عمرانی حاجی احمد دین لہڑی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد میں پٹ فیڈر کینال میں وافر مقدار میں پانی ہونے کہ باوجود محکمہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ جان بوجھ کر ہمارا  معاشی قتل کرنے پے تلا  ہوا ہے۔

 دریں اثناء کئی گھنٹوں تک قومی شاہراہ بند ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر بلوچ نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرکے ٹریفک کی آمدورفت کو بحال  کرادی۔

About Author

Leave A Reply