ڈیرہ مراد جمالی: مسلح افراد نے دو بھائیوں کو قتل کردیا

0

ڈیرہ مراد جمالی: مسلح افراد نے دو بھائیوں کو قتل کردیا

گوٹھ لعل گہنور بگٹی میں گھر میں گھس کر ناظم خان اور صدام بگٹی کو مارا گیا

  اوستا محمد(ای این این) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگھے بھائی جاں بحق  ہو گئے، جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ عزیز بلو شہید نوتال کی حدود ربیع کینال کے علاقے گوٹھ لعل گہنور بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بھائی ناظم خان اور صدام بگٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ورثاء نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے یہ کھلی دہشت گردی ہے پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

About Author

Leave A Reply