ڈیرہ بگٹی میں گیس کے اخراج سے دھماکا،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

0

کوئٹہ(ای این این)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے زین لوٹی کے علاقے میں گیس اخراج کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 زین لوٹی میں ایک گھر میں زوردار دھماکے کے بعد چھت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد میں گھر کے سربراہ غلام نبی بگٹی، ان کی اہلیہ اور تین بچے شامل ہیں۔ لیویز کے مطابق گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی جس کے ساتھ ہی چھت بھی گرگئی۔

About Author

Leave A Reply